کوئٹہ ،فرنٹیئرکور نے پاک افغان سرحدپرکارروائی کرکے دوافرادکوگرفتارکرلیا

جمعہ 19 جون 2015 07:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 جون۔2015ء)فرنٹیئرکوربلوچستان نے پاک افغان سرحدپرکارروائی کرتے ہوئے دوافرادکوگرفتارکرلیاتفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان نے سرحدی شہرچمن کے قریب پاک افغان سرحد پر کارروائی کرکے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاترجمان ایف سی کے مطابق تفتیش کے دوران گرفتارافرادکی شناخت خالد شمیم اورمحسن علی کے نام سے کی گئی جوکافی عرصے سے افغانستان میں تھے دونوں افراد کی گرفتاری کے حوالے سے وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا گیا ہے مزیدکارروائی ایف سی کررہی ہے۔