وزیراعظم کو آصف زرداری سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ کابینہ نے دیا،پرویز رشید،سیاست کی آڑ میں جرم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،کراچی آپریشن کو کسی صورت متنازعہ نہیں بننے دیں گے،عمران خان کا کوئی دعویٰ ثابت نہیں ہوا،خان صاحب اپنے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کو تسلیم نہیں کرتے،سرکاری ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 18 جون 2015 08:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جون۔2015ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو آصف علی زرداری سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ کابینہ نے دیا،سیاست کی آڑ میں جرم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،کراچی آپریشن کو کسی صورت متنازعہ نہیں بننے دیں گے۔سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کی تجویز نہیں ہے،کراچی کے حالات سازگار بنانے کے لئے سیکورٹی ادارے قربانیاں دے رہے ہیں،کراچی کی روشنیاں جلد بحال کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق صدر کو شکایت دی تو میڈیا کے ذریعے اظہار نہیں کرنا چاہئے تھا،ریاست میں ایک دوسرے کی بات کو تسلیم کرنا اور مک مکا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کوئی دعویٰ ثابت نہیں ہوا،خان صاحب اپنے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کو تسلیم نہیں کرتے۔2015ء بلدیاتی انتخابات کا سال ہے،عام انتخابات2018ء میں ہی ہوں گے،نئے خیبرپختونخوا میں عمران خان کے کرائے گئے بلدیاتی انتخابات کو سب نے دیکھ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میانمار میں انسانی المیہ کے کم کرنے کیلئے حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے گی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :