پیپلزپارٹی کے بیانات تصادم کی طرف لے جارہے ہیں ، اطہرعباس

جمعرات 18 جون 2015 08:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جون۔2015ء)سابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل اطہرعباس نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے بیانات تصادم کی طرف لے جارہے ہیں ،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی بھی سیکورٹی ادارے کوآپریشن کاکام سونپتے ہیں اورپھراس میں مداخلت کرتے ہیں تووہ ادارہ اپناکام نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگرپولیس کی کارکردگی آپ اس قابل نہیں بناسکتے اوررینجرزاپناکام کررہی ہیں توپھرآپ اس سے ناخوش کیوں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ فرحت اللہ بابرنے جووضاحت کی اس سے بیان کی تردیدنہیں ہورہی ،پیپلزپارٹی کے بیانات تصادم کی طرف لے جارہے ہیں