وزارت مذہبی امور سعودی عرب میں قائم ”مرکز قرآن“طرز کا ادارہ قائم کرنا چاہتی ہے تاکہ قرآنی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جاسکے،سردار یوسف

جمعرات 18 جون 2015 08:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جون۔2015ء)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور  سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امورعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں قائم عبدالودو سینٹر برائے قرآنک سائنسسز کے تعاون سے سعودی عرب میں قائم "مرکز قرآن"طرز کا ادارہ قائم کرنا چاہتی ہے تاکہ قرآنی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جاسکے" ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر علی اصغر چشتی  ڈین فیکلٹی آف عربیک اینڈ اسلامک سٹڈیز کی لکھی گئی کتاب "مطالعہ حدیث" کی تقریب رونمائی سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علی اصغر چشتی نے" حدیث مطالعہ" کتاب اردو زبان میں مرتب کرکے ہم سب پر بالخصوص طلبہ و طالبات پر بڑا احسان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس اہم فریضہ کی ادائیگی پر پروفیسر ڈاکٹر علی اصغر چشتی خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ میرا تعلق خطہ ہزارہ سے ہے اور اس خطے سے مختلف علماء دنیا بھر میں اسلام کی خدمات میں مصروف عمل ہیں۔

مذہبی امور کے وفاقی وزیر نے وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی پروفیسر  ڈاکٹر شاہد صدیقی کے رمضان المبارک کے مہینے میں مختلف سطح کے دینی محافل کے انعقاد کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایسے تقاریب ہونے چاہئیے کیونکہ یہاں مائنڈ سیٹ ہوتے ہیں اور یہاں سے لوگ تربیت حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن اور حدیث لازم و ملزوم ہیں اور اس کے بغیر مسلمان کی زندگی مکمل نہیں  ہم سب پر لازم ہے کہ قرآن اور حدیث کو سمجھے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کو سمجھنے کے لئے عربی زبان کا فروغ لازمی ہے اس لئے تعلیمی اداروں کو اس سمت خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی  پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ایسی بابرکت محافل پر الله تعالیٰ کی خصوصی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور کی محبت ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے  اپنے بچوں اور خاندان سے بڑھ کر حضور سے محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ درودشریف ایک خاص طرح کی روح کے اندر تک تسکین و تاثیر کا باعث ہے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ درود اول آخر پڑھی گئی دعا قبول ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضورپاک کی زندگی چلتا پھرتا قرآن ہے اور حدیث قرآن ہی کی تشریح ہے۔ انہو ہیں جو ایم فل اور ں نے کہا کہ ڈاکٹر علی اصغر چشتی مبارکباد کے مستحق ہے کہ ان کی کوششوں سے حدیث کے حوالے سے یکجا ساری معلومات آگئیپی ایچ ڈی کے سکالرز کے لئے بہت مفید تابت ہوگی۔ ڈاکٹر صدیقی نے کہا کہ رمضان کو خاص رمضان بنائیں گے  افطار  دینی مجالس کے ذریعہ مکہ مدینہ کی بھولی بصری یادوں کو تازہ کریں گے۔