گیلانی دور حکومت میں ترک خاتون اول کا پاکستانی قوم کیلئے تحفہ میں دیا گیاہار قومی خزانے سے غائب ،معاملے کی تحقیقات کیلئے حکومت نے ایف آئی اے کو ذمہ داری سونپی دی

جمعرات 18 جون 2015 08:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جون۔2015ء) ترک خاتون اول کی طرف سے پاکستان کو تحفے میں دیئے گئے ہار کی گمشدگی کے معاملے کی تحقیقات فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کرے گی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور حکومت میں ترک خاتون اول نے پاکستانی قوم کے لئے ایک ہار تحفے کے طور پر دیا تھا۔

(جاری ہے)

اس ہار کو قومی خزانے میں جمع ہونا تھا تاہم خزانے کا ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ ہار کا اندراج تو موجود ہے مگر ہار موجود نہیں ہے۔

اس معاملے کی تحقیقات کے لئے حکومت نے ایف آئی اے کو ذمہ داری سونپی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ہار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے قومی خزانے میں جمع کرایا ہی نہیں گیا تھا۔ یوسف رضا گیلانی چند روز قبل کہہ چکے ہیں کہ ان کے پاس یہ ہار موجود ہے اور ترک خاتون اول ان کی بہنوں جیسی ہیں، وہ جب بھی ترکی گئے تو ہار انہیں واپس دے دیں گے