صدرممنون حسین کی امام کعبہ سے ملاقات ،امام کعبہ کی صدرمملکت کوعمرہ ادائیگی اوررمضان المبارک پرمبارکباد، دورہ پاکستان میں مہمان نوازی پرشکریہ اداکیا

جمعرات 18 جون 2015 08:04

مکة المکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جون۔2015ء)صدرممنون حسین نے امام کعبہ شیخ خالدالغامدی سے ملاقات کی،امام کعبہ نے صدرمملکت کوعمرہ کی ادائیگی اوررمضان المبارک پرمبارکباددی اوردورہ پاکستان میں مہمان نوازی پرشکریہ اداکیا۔

(جاری ہے)

امام کعبہ نے کہاکہ پاکستان میں ہرمکتبہ فکرحرمین شریفین سے والہانہ عقیدت رکھتاہے ،صدرممنون حسین نے کہاکہ حرمین الشریفین کی حفاظت کیلئے پاکستانی اپنی جان قربان کرنے کوتیارہیں ،پاکستانی حکومت اورعوام سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں

متعلقہ عنوان :