آرمی چیف کی روس کی دفاعی نمائش میں شرکت، مختلف قسم کے ہتھیاروں ، جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں میں گہری دلچسپی کا اظہار ، ڈوما کے چیئرمین سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

جمعرات 18 جون 2015 08:04

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جون۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے روس کی دفاعی نمائش میں مختلف قسم کے ہتھیاروں ، جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا روس کی پارلیمنٹ ڈوما کے چیئرمین سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بدھ کے روز دفاعی نمائش میں شرکت کی اور نمائش میں لگے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا آرمی چیف نے مختلف اقسام کے ہتھیاروں ، جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا آرمی چیف نے بعد ازاں روس کی پارلیمنٹ ڈوما کے چیئرمین سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور روس کے تعلقات ، دفاع اور دفاعی شعبوں میں تعاون اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ڈوما کے چیئرمین نے اس موقع پر کہاکہ خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں اور پاکستان کے ساتھ آزادانہ تعلقات کو مزید فروغ دینگے ۔

متعلقہ عنوان :