ای سی سی اجلاس، گندم اورچینی کی درآمدپرریگولیٹری ڈیوٹی عائد،سٹیل ملز و پاکستان مشین ٹول فیکٹری ملازمین کو دو ،دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری،پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کو6عددویسلز کی خریداری کیلئے13ارب روپے سے زائدسافٹ لون کی ریاستی گارنٹی ، 3سالوں سے بجلی چوری و بقایاجات کی عدم ادائیگی میں ملوث اداروں کے کیسزنیب کوبجھوائے جانے کی بھی منظوری

جمعرات 18 جون 2015 07:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جون۔2015ء)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی ) نے گندم اورچینی کی درآمدپرریگولیٹری ڈیوٹی عائدکردی ہے ،پاکستان سٹیل ملزاورپاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کو دو ،دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دیدی ہے ،کمیٹی نے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کو6عددویسلز کی خریداری کیلئے13ارب روپے سے زائدسافٹ لون کیلئے ریاستی گارنٹی فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ 3سالوں سے بجلی چوری اوربقایاجات کی عدم ادائیگی میں ملوث اداروں کے کیسزنیب کوبجھوائے جانے کی بھی منظوری دیدی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی سربراہی میں منعقدہوا،اجلاس میں وفاقی وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیرمحکمہ خزانہ اورتجارت کے اہم افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں وزارت دفاع کی جانب سے میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کیلئے 6عددمیری ٹائم پٹرول میزلزکی خریداری کیلئے ریاستی گارنٹی فراہم کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ،جس کے تحت 13ارب87کروڑ10لاکھ کے سافٹ قرضے کیلئے اقتصادی رابطہ ڈویژن ،محکمہ خزانہ اورسینٹ بینک کوضروری اقدامات کرنے اورچائنہ شپ بلڈنگ اینڈٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈکے ساتھ معاملات طے کرنے کی ہدایت کی ۔

اجلاس میں وزارت تجارت کی تجاویزپرچینی کی درآمدپر20سے40اوروزارت نیشنل فوڈسیکورٹی اینڈریسرچ کی جانب سے گندم کی درآمدپر25سے40فیصدتک درآمدی ڈیوٹی عائدکرنے کی تجویزپرفیصلہ کیاکہ دونوں اشیاء پرڈیوٹی کافیصلہ کسانوں کی ضرورت اورملک میں موجودسٹاک کی بنیادپرکیاجائیگا۔اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈاینڈسیکورٹی کی جانب سے گندم اورآٹے کی برآمدکے سلسلے میں سندھ اورپنجاب کودی گئی مہلت میں 31جولائی تک توسیع کردی گئی ۔

اجلاس میں نجکاری کمیشن کی جانب سے تجویزپرپاکستان مشین ٹولزفیکٹری کے ملازمین کواپریل اورمئی کی تنخواہوں کی مدمیں 64ملین روپے دینے کی منظوری دی گئی ،جبکہ پاکستان سٹیل ملزکی جانب سے بیل آوٴٹ پیکج کومستردکرتے ہوئے سٹیل ملزکے ملازمین کوجنوری اورفروری کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے11ارب روپے سے زائدجاری کرنے کی منظوری دیدی جبکہ سٹیل ملزانتظامیہ کوہدایت کی گئی کہ سٹیل ملزکے مسقبل کیلئے واضح حکمت عملی ترتیب دیں اجلاس میں وزارت پانی وبجلی کی جانب سے بجلی کے بقایاجات کی وصولی اوربجلی چوری بارے میں جاری مہم کے بارے میں فیصلہ کیاگیاکہ تین سالوں سے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے کیسزنیب کوبجھوائے جائیں گے جبکہ بقایاجات اداکرنے والوں کیلئے خصوصی رعایتی پیکج کااعلان کیاگیا،جس کے تحت31جولائی تک مکمل ادائیگی کرنے والے اداروں کو30فیصداگست میں مکمل ادائیگی کرنے والوں کو25فیصداورستمبرمیں ادائیگی کرنے والوں کو20فیصدرعایت دی جائے گی ای سی سی نے ریکوری کرنے والے ملازمین کیلئے بھی 5فیصدانعام کااعلان کیاہے

متعلقہ عنوان :