فارم 15 کی جانچ پڑتال،جوڈیشل کمیشن نے ازخود فیصلہ کر کے 22 حلقوں کے آر اوز کو طلب کیا ہے ،شاہ محمود قریشی

منگل 16 جون 2015 08:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے فارم 15 سے متعلق جانچ کے لئے ازخود فیصلہ کر کے 22 حلقوں کے آر اوز کو طلب کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فارم 15 کی پڑتال کے لئے تحریک انصاف نے کوئی درخواست نہیں دی بلکہ کمیشن نے ازخود فیصلہ کیا ہے کہ فارم 15 پر سوال جواب کے لئے آر اوز کو طلب کیا جائے اور کمیشن نے پیر کے روز 22 حلقوں کے آر اوز کو طلب کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :