پاکستان کو جے ایف تھنڈر طیارے کا آرڈر مل گیا ،طیارہ 2017 میں ایشیائی ملک کے حوالے کیا جائے گا، ترجمان پاک فضائیہ

منگل 16 جون 2015 08:15

اسلام آباد/ پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جون۔2015ء) پاکستان کو جے ایف تھنڈر طیارے کا آرڈر مل گیا ،طیارہ 2017 میں ایشیائی ملک کے حوالے کیا جائے گا پاک فضائیہ کے ترجمان ایئرکموڈور محمد علی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے جے ایف تھنڈر طیارے کا آرڈر فائنل کر لیا ہے پاکستان کو یہ آرڈر پیرس میں منگل کو ہونے والے ایئرشو کے دوران ملا ہے جے ایف تھنڈر طیارہ 2017 میں ایشیائی ملک کے حوالے کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایئروائس مارشل ارشد ملک جو جے ایف تھنڈر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر بھی ہیں نے پیرس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایئرشو کے دوران 12 ممالک نے پاکستان کے جے ایف تھنڈر طیارے خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا اور طیارے کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا ہے ایک ملک کو جے ایف تھنڈر طیارے فروخت کئے جائیں گے ۔ طیارے 2017 میں ایشیائی ملک کے حوالے کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :