آرمی چیف کی روسی مسلح افواج کے کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورت حال اور دوطرفہ دفاعی امور پر تبادلہ خیال

منگل 16 جون 2015 08:10

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جون۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی روسی مسلح افواج کے کمانڈر سے ملاقات میں خطے کی صورت حال اور دوطرفہ دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف پیر کے روز تین روزہ دورے پر ماسکو پہنچے ہیں انہوں نے ماسکو میں روسی آرمی افواج کے کماندڑ سے ملاقات کی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں امن و امان کی صورت حال ، دفاعی تعاون ، دوطرفہ دفاعی امور سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :