پی آئی اے نے لندن کے 12مسافر برمنگھم پہنچا دئیے،مسافروں کو دوسری پرواز سے لندن بھیجا جائے ،ائیرلائن

پیر 15 جون 2015 08:23

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جون۔2015ءِ) قومی ائیر لائن پی آئی اے نے لندن کے 12مسافر برمنگھم پہنچا دئیے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو دوسری پرواز سے لندن بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز میں اضافی مسافروں کی بکنگ کردی گئی اور پی آئی اے کی لاجواب سروس نے لندن کے مسافروں کو پرواز میں سوار کرکے رخصت کیا تو12 مسافر جو آخری لمحات میں پہنچے انہیں برمنگھم کی پرواز میں سوار کرا دیاا،پی آئی اے ذرائع کے مطابق مسافروں کو برمنگھم سے دوسری پرواز کے ذریعے لندن بھیجا جائے گا

متعلقہ عنوان :