خضدار،کالعدم تنظیموں کے 2اہم فراری کمانڈروں نے 57ساتھیوں سمیت ہتھیارڈال دئیے ،قومی دھارے میں شامل ہونے کااعلان

پیر 15 جون 2015 08:17

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جون۔2015ءِ)بلوچستان کے علاقے خضدارمیں کالعد تنظیموں لشکربلوچستان اوربلوچ لبریشن فرنٹ کے 2اہم فراری کمانڈروں نے اپنے57ساتھیوں سمیت ہتھیارڈالتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہونے کااعلان کردیایہ اعلان انہوں نے خضدارمیں پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے سربراہ چیف آف جھالاوان سینئرصوبائی وزیرنواب ثناء خان زہری کی موجودگی میں کیاہتھیارڈالنے والوں میں عبیداللہ عرف ببرک اوردین جان عرف میران محمدحسنی ودیگرشامل تھے عبیداللہ نے اپناتعلق لشکربلوچستان ،دین جان نے اپناتعلق بی ایل ایف سے بتایاعبداللہ عرف ببرک کاکہناتھاکہ ہمیں ملک دشمن آزادی کے نام پردھوکہ دیتے رہے ہیں حالانکہ حکومت پاکستان بلوچوں کاخاص خیال رکھتی ہے لیکن ملک دشمن سرداربلوچوں کوملک کے خلاف اکسارہے ہیں اورخودبیرون ملک بیٹھ کرعیش وعشرت کی زندگی بسرکرہے ہیں اورہمیں آزادی کے نام پراندھیروں میں دھکیلتے ہیں انہوں نے اعلان کیاکہ وہ باعزت پاکستانی اورامن پسند بلوچ کی حیثیت سے اپنی زندگی گزارنے کاوعدہ کرتے ہیں اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے سربراہ چیف آف جھالاوان سینئرصوبائی وزیرنواب ثناء خان زہری نے کہاکہ فراری کمانڈروں کی جانب سے سرینڈرکرکے ہتھیارڈالنے اورپرامن پاکستانی شہری کے طورپرزندگی گزارنے کافیصلہ خوش آئندہے اوراسی اقدام کوسراہتے ہیں انہوں نے کہاکہ آزادی کے نام پربلوچوں کواکسانے اوربھٹکانے والے خودبیرون ملک بیٹھ کرعیش وعشرت کی زندگی گزاررہے ہیں اورلندن کی ٹھنڈی ہواؤں میں زندگی بسرکررہے ہیں بلوچ نوجوانوں کوآزادی کے نام پراکسانے میں بلوچ نوجوان بیرونی قوتوں اورطاقتوں کے بہکاوے میں نہ آئے اوران کے سرغنہ لندن کی ٹھنڈی ہواؤں کوچھوڑکرپہاڑآئیں اورناراض بلوچ پہاڑوں سے واپس آجائیں توانہیں خوش آمدیدکہتے ہیں