بس پرحملہ کیلئے غیر ملکی ایجنسی نے تعاون کیا،سانحہ صفورا کا منصوبہ بس گزرتے دیکھ کر بنایا،حملہ ایک دن پہلے کرنا تھا،ساتھیوں کی لیٹ آمد اور بس کے گزر جانے کی وجہ سے اگلے دن حملہ کیا،منصوبہ گلشن اقبال کے ایک ہوٹل میں بنایا ، سانحہ صفورا کے ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ میں اہم انکشافات

پیر 15 جون 2015 08:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جون۔2015ءِ )سانحہ صفورا گوٹھ میں ملوث ملزمان نے دوران تفتیش انکشا ف کیا ہے کہ بس پرحملہ کیلئے غیر ملکی ایجنسی نے تعاون کیا،سانحہ صفورا کا منصوبہ بس گزرتے دیکھ کر بنایا،حملہ ایک دن پہلے کرنا تھا،ساتھیوں کی لیٹ آمد اور بس کے گزر جانے کی وجہ سے اگلے دن کیا،منصوبہ گلشن اقبال کے ایک ہوٹل میں بنایا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا کے ملزمان کااتوار کے روز پولی گرافک ٹیسٹ ہوا ، جھوٹ پکڑنے والی مشین کے ذریعے ٹیسٹ سے کئی اہم باتیں معلوم ہوئی ہیں، تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ سانحہ صفورا میں ملوث گروپ 15 دہشت گردوں پر مشتمل تھا، ان میں سے8 دہشت گرد شوٹرز تھے جبکہ دوسروں نے ریکی کی تھی اور دوسرے کاموں میں مدد کی تھی، ان میں سے کسی دہشت گرد کو کسی دوسرے کا نام اور گھر کا علم نہیں، نہ ہی کوئی دہشت گرد موبائل فون استعمال کرتا تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ سانحہ صفورا کا منصوبہ گلشن اقبال کے ایک ہوٹل میں بنا تھا، بس پر حملہ ایک دن پہلے کیا جانا تھا، لیکن دہشت گرد تاخیر سے پہنچنے، اس لیے حملہ ملتوی کیا گیا، اگلے دن 8 دہشت گردوں کے پاس اسلحہ تھا، جن میں سے چار نے بس کے اندر فائرنگ کی،دہشت گردی کی کارروائی کا مقصد عالمی سطح پر توجہ حاصل کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :