وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے علماء ایک ہی دن روزے اور عید پر متفق، مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی رویت ہلال کمیٹی میں نمائندگی ملنے کے بعد راضی ہوگئے، ملک بھرمیں عید اور روزہ ایک ہی دن ہونگے، روئت ہلال کمیٹی کے مستقل ارکان کے علاوہ خیبرپختونخواہ کے دو علماء کو بھی نمائندگی دی جائے گی، مسجد قاسم علی خان کی شہادتوں کا انتظار کیا جائے گا

پیر 15 جون 2015 08:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جون۔2015ءِ) وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے علماء ایک ہی دن روزے اور عید پر متفق‘ مسجد قاسم علی خان کے مفی شہاب الدین پولزئی روئت ہلال کمیٹی میں نمائندگی ملنے کے بعد راضی ہوگئے۔ ملک بھرمیں عید اور روزہ ایک ہی دن ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملک بھر میں ایک ہی روز روزہ رکھنے اور عید منانے کیلئے ملک بھر کے علمائے سے اتوار کی صبح رابطے شروع کیے اور بعد ازاں مفتی شہاب الدین پوپلزئی اور دیگر علماء سے بھی رابطہ کیا سردار یوسف نے خیبرپختونخواہ کے علماء کا مطالبہ تسلیم کرلیا کہ روئت ہلال کمیٹی کے مستقل ارکان کے علاوہ خیبرپختونخواہ کے دو علماء کو بھی نمائندگی دی جائے گی اور مسجد قاسم علی خان کی شہادتوں کا انتظار کیا جائے گا اور روئت ہلال کمیٹی کی تصدیق کے بعد عید اور روزے کا فیصلہ کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے ایک ہی دن رمضان اور عید کے چاند کے اعلان کے لئے تمام صوبائی حکومتوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کی اپیل کی اور کہا کہ تمام مسالک کے علماء کا اجلاس جلد بلایا جائے گا تاکہ اتفاق رائے قائم کیا جا سکے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز سردار یوسف نے تمام صوبائی حکومتوں سے رابطہ کیا ہے اور رمضان اور عید کے چاند کے ایک ہی دن اعلان کے لئے اقدامات پر بات چیت کی ہے ۔

سردار یوسف نے خیبرپختونخوا کے وزیر اوقاف حاجی حبیب الرحمان اور علماء سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کی اپیل کی ہے تاکہ ایک ہی دن رمضان اور عید کے چاند کے اعلان پر اتفاق رائے قام کیا جا سکے ۔ سردار یوسف نے پشاور کی قاسم مسجد کے مہتمم سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں روایت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کی اپیل کی تاکہ عید اور رمضان کے چاند پر اتفاق رائے قائم کیا جا سکے ۔ سردار یوسف نے دیگر علماء اکرام سے بھی رابطے کئے اور تمام مسالک کے علماء کا جلد اجلاس بلانے کا اعلان کیا ۔