وزارت داخلہ نے ”سیودی چلڈرن‘کے خلاف مزیدکارروائی روک دی ،نوٹیفکیشن جاری

اتوار 14 جون 2015 05:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 جون۔2015ء)وفاقی وزارت داخلہ نے ”سیودی چلڈرن“این جی اوزکے خلاف مزیدکارروائی سے روکنے کانیانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق این جی اوسیودی چلڈرن پرگیارہ جون کوملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے پرپابندی لگائی گئی تھی اوراین جی اوکوملک بھرمیں دفاتربندکرنے کاحکم دیاگیاتھاتاہم سیودی چلڈرن کے افسران نے مختلف سیاستدانوں اوربیوروکریٹس سے رابطے کئے جس کے بعدوزارت داخلہ سے سیودی چلڈرن کے خلاف مزیدکسی کارروائی سے روک دیاہے ،وزارت داخلہ سے سیودی چلڈرن کی بندش کے بارے میں نیانوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کے مطابق بندش کے عمل کوجہاں ہے جیسے ہے کی بنیادپررہنے دیاجائے

متعلقہ عنوان :