وفاقی حکومت کا ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث این جی اوزکے خلاف کارروائی تیزکرنے کافیصلہ،اسحاق ڈاراورچوہدری نثارکے درمیان ملاقات ،پیریامنگل کودونوں وزراتوں کامشترکہ اجلاس بلانے پراتفاق

اتوار 14 جون 2015 05:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 جون۔2015ء)وفاقی حکومت نے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث این جی اوزکے خلاف کارروائی تیزکرنے کافیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کے روزوزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اوروفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے درمیان پنجاب ہاوٴس میں اہم ملاقات ہوئی ،جس میں دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملک میں کام کرنے والی این جی اوزکی سرگرمیوں سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق دونوں وزراء کاپیریامنگل کووزارت داخلہ اورخزانہ کامشترکہ اجلاس بلانے پراتفاق ہواہے ،اس اجلا س میں حساس اداروں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے ،مشترکہ اجلاس میں منفی سرگرمیوں میں ملوث این جی اوزسے متعلق اہم فیصلے کئے جانے کاامکان ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں اس وقت کام کرنے والی سینکڑوں این جی اوزکی کڑی نگرانی کی جارہی ہے