جوڈیشل کمیشن کا نتیجہ سامنے نہیں آنے تک قومی اسمبلی کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے؛عمران خان

اتوار 14 جون 2015 05:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 جون۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر سے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت تک قومی اسمبلی کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے جب تک جوڈیشل کمیشن کا نتیجہ سامنے نہیں آئے گا ۔ ان خیالات کا اظہار عمران خان نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف و دیگر ارکان سینٹ و قومی اسمبلی کی کارروائیوں میں بھرپور شرکت کریں گے اور وہاں پر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے ۔ عمران خان نے اپنے حوالے سے اسمبلی اجلاس میں شرکت کی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت تک قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا جب تک جوڈیشل کمیشن کے نتائج سامنے نہیں آ جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :