تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے اختلافات شدت اختیا ر کر گئے ،جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا اقتدار چھوڑ کر وفا ق میں آ نے کے لئے بیقرار، حکو مت نے جماعت اسلامی کو دو وزراتوں کی پیشکش کر دی ،بجٹ منظوری کے بعد جماعت اسلامی سے شریک اقتدار کا فارمولا طے پا ئے گا،حکومتی ذرائع
اتوار 14 جون 2015 05:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 جون۔2015ء) تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان اختلافات آخری حد تک پہنچ چکے ہیں۔ جماعت اسلامی کسی بھی وقت تحریک انصاف کو چھوڑ کر حکمران جماعت کے اتحاد کا حصہ بننے کیلئے تیاری کر چکی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن جماعت اسلامی کو اپنا فطری اتحادی سمجھتی ہے اور اس وقت حکمران جماعت سراج الحق اور دیگر اہم رہنماؤں سے قریبی رابطے میں ہے۔
جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے درمیان گزشتہ برس بھی اختلافات شدید تر ہو گئے تھے اور اس وقت عمران خان اور سراج الحق کی ون ٹو ون ملاقات نے تمام غلط فہمیوں کو وقتی طور پر دفن کر دیا تھا البتہ دونوں جماعتوں نے یہ واضح کر دیا تھا کہ ہر پارٹی اپنی اپنی پالیسی اور آزاد رائے رکھتی ہے۔(جاری ہے)
حالیہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن نے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کو ایک بار پھر ایسے موڑ پر لا کھڑا کیا ہے جہاں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا اقتدار چھوڑ کر وفاقی اقتدار میں شامل ہو سکتی ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہاا بتدائی طور پر جماعت اسلامی کو دو وزراتوں کی پیشکش کی جا چکی ہے اور مذاکرات کے بعد اس میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ 13 مئی 2013ء کے انتخابات کے وقت بھی مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی اتحاد کیلئے مذاکرات کرتی رہی ہیں مگر دونوں طرف سے چند نکات پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث یہ اتحاد نہ بن سکا اور جماعت اسلامی تحریک انصاف کی جھولی میں جا گری اور دونوں نے خیبرپختونخوا میں مل کر حکومت بنائی۔ البتہ بلدیاتی الیکشن نے جماعت اسلامی کو مسلم لیگ ن کے قریب تر کر دیا ہے۔ اسلام آباد کے سیاسی حلقے اس مجوزہ اتحاد کو بہت اہمیت دے رہے ہیں کیونکہ اس اتحاد سے عمران خان اور پرویز خٹک کیلئے مزید سیاسی مسائل پیدا ہونگے اور مسلم لیگ ن ایک بار پھر مولانا فضل الرحمٰن کے بعد جماعت اسلامی کو بھی اپنے پلیٹ فارم پر لے آئے گی۔ مولانا فضل الرحمٰن اور سراج الحق جب وفاقی حکومت کا حصہ ہونگے تو یقیناً یہ اتحاد کے پی کے حکومت کیلئے مشکلات پیدا کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے بجٹ کی منظوری کے بعد جماعت اسلامی سے شریک اقتدار کا فارمولا طے پا جائے گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 14 جون 2015 کی مزید خبریں
-
کرکٹ بورڈ نے تیسری بار پاکستان سپر لیگ کرانے کا اعلان کردیا ،چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، نجم سیٹھی ، اقبال قاسم ، سبحان احمد سمیت دیگر عہدے داروں کی شرکت ، ڈومیسٹک کرکٹ ... مزید
-
مصباح اور وقار یونس کا آئی لینڈرز کیخلاف اچھی کارکردگی دکھانے کا عزم،سری لنکا کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنی اور سو فیصد کارکردگی دکھانی ہے، مصباح الحق ، ساری توجہ ٹیسٹ پر ہے ، ون ڈے میچوں کی بات بعد میں ... مزید
-
سندھ اسمبلی،بجٹ تقریر کے آغاز پراپوزیشن کا شدید احتجاج ،چھوٹی جماعتوں کا ایک مرتبہ واک آوٴٹ ، دوسری مرتبہ بائیکاٹ،تحریک انصاف نے بائیکاٹ میں حصہ نہیں لیا،ایوان میں شور شرا بہ، چور چور ،شیم شیم ... مزید
-
ماہ صیام میں صارفین کوسحر و افطار میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے بھرپور اقدام کئے جا رہے ہیں ، بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کو گھر بھجوا دیا جائے گا ؛عابد شیر علی
-
کراچی،ایگزیکٹ کمپنی کے سی ای او شعیب احمد شیخ کے خلاف عبوری چالان عدالت میں پیش ،عدالت کی تفتیشی افسر کو حتمی چالان جمع کرنے کے لیے 10دن کی مہلت
-
ایم کیوایم نے بجٹ پڑھے بغیرہڑتال کی کال دی،شرجیل میمن، ہڑتال ملکی معیشت کانقصان اورمزدوردشمن کے مترادف ہے عوام ٹرانسپورٹ اورکاروبارکھولیں سندھ حکومت مکل تحفظ دے ،میڈیاسے گفتگو
-
پہلا روزہ جمعہ المبارک 19 جون کو متوقع ہے،رویت ہلال ریسرچ کونسل، رمضان المبارک کا چاند جمعرات کو واضح دکھائی دینے کا امکان ہے،اعلامیہ
-
لاڑکانہ ،گمشدہ بچوں کو ورثا تک پہنچانے کیلئے ایدھی ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بس چلا دی
-
لاہور،شاہدرہ میں3بچوں کے سفاک قاتل ذہنی مریض ، تفتیش کے دوران ہنستا رہا،میری بھاوج نے میری بیوی پر جادو کیا ہو ا تھا تا کہ میرے گھر بچے پیدا نہ ہوں،میرے اوپر جادو کر کے میرے بچے رکو ائے گئے‘ کسی اور ... مزید
-
سوات یونیورسٹی کا انوکھا کارنامہ ،فورتھ ائرکے طلباء کو تھرڈ ایئر کا پرچہ تھمادیا، طلباء وطالبات کا پرچہ دینے سے انکار ،یونیورسٹی انتظامیہ کا اسلامیات کاپرچہ منسوخ کرکے 26جون کودوبارہ کرانے کا اعلان ... مزید
-
شاہکوٹ، بجری اٹھانے کا معمولی تنازع، پولیس نے گولیاں مار کر 2 ٹھیکیداروں کو موت کی نیند سلا دیا، ملک صادق پر الزام لگا کہ زیر تعمیر سڑک سے بجری اٹھائی ہے ، لیگی ٹھیکیدار نجابت بھٹی ساتھی ٹھیکیدار ... مزید
-
فیصل آباد،بدبخت بیٹی نے عاشق سے مل کرباپ کو قتل کر دیا
-
پنجاب کا صوبائی بجٹ: نئی یونیورسٹیز اور 37 کالجز کے قیام کا بھی اعلان‘ شرح خواندگی کا ہدف 64 فیصد مقرر
-
میٹرو بس سٹیشن ؛شہباز شریف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی ریکارڈنگ سے سینٹورس سیشن کا نام حذف نہ کیا جا سکا
-
امریکہ نے کیوبا میں گوانتاناموبے جیل کو بند کرنے کا عندیہ دے دیا
-
بھارت، دریا میں وین گرنے سے 22 زائرین ہلاک، زائرین تروپتی کی زیرت کے بعد واپس آ رہے تھے،لاشیں ہسپتال منتقل
-
آئن اسٹائن کے خطوط،دستاویزات لاکھوں ڈالر میں نیلام، انگریزی اور جرمن زبان میں یہ خطوط قلم اور ٹائپ رائٹر کی مدد سے ٹائپ کیے گئے ہیں
-
لندن: نیپولین بوناپارٹ کے زیر استعمال رہنے والی پستولوں کی نیلامی، پستولیں تقریباً 1اعشاریہ 2ملین پاؤنڈ تک فروخت ہونے کی توقع ہے ، میوزم انتظامیہ
-
امریکہ ’ دوسائبر حملوں میں انٹیلیجنس اہلکاروں کی معلومات چوری ہونے کا انکشاف ، حملے میں 40 لاکھ نہیں ایک کروڑ چالیس لاکھ وفاقی ملازمین کی معلومات تک رسائی حاصل کی گئی ، امریکی اخبار کا دعویٰ
-
اسپین کی شہزادی کرسٹینا پر دھوکہ دہی کا الزام ، شاہی لقب واپس لے لیا گیا، الزامات ثابت ہونے کی صورت میں شہزادی ا کو 4 جبکہ شوہر کو 19سال تک کی جیل ہو سکتی ہے
-
قومی مفادوملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،جنرل راحیل شریف،اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے میں خوشحالی آئے گی ، منصوبے میں روڑے اٹکا نے والوں پر گہری نظر ہے،گوادر بندر گاہ کو ضرور ... مزید
-
دتہ خیل،گن شپ ہیلی کاپٹروں کی گولہ باری ،20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،آئی ایس پی آر، آپریشن ضرب عضب کا ایک سال، 2763 دہشتگرد ہلاک ،347 افسر اور جوان شہید ہوئے،837 خفیہ ٹھکانے تباہ ،53 ٹن بارودی مواد برآمد ،18087 ... مزید
-
بھارت کا میانمار طرز پر پاکستان کی سرحد کے اندر بھی کارروائی کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع ، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اور وزیر دفاع منوہر پاریکر کے درمیان غیر معمولی میٹنگ ، میانمار کی طرز کی امکانی ... مزید
-
وفاقی وزیر داخلہ کی ایم کیو ایم کے آج سندھ میں ہڑتال کے اعلان کی مذمت ، پاکستان کی ترقی کراچی کے امن سے منسوب ، سیاسی و عوامی مسئلے کا حل ایوانوں میں موجود ہے ہڑتالیں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ،ہمارا ... مزید
-
سندھ کا739ارب کا بجٹ پیش،تنخواہ میں10فیصد ایڈہاک اضافہ،تعلیم اور امن وامان کیلئے سب سے زیادہ رقم مختص،بجٹ خسارہ12ارب72کروڑ،سرکاری ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں25فیصد اضافہ ، عام ملازمتوں کے 14 ہزار ... مزید
-
ایم کیوایم نے سندھ کے بجٹ کومتعصبانہ و صوبہ دشمن قراردیا،آج صوبہ بھر میں شٹرڈاوٴن ہڑتال کا اعلان ، پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کے درمیان نفرت اورعصبیت کی دیوارکھڑی کرنے کی کوشش کی ہے،کراچی سمیت سندھ ... مزید
-
وزیراعظم نے مکھی کا لفظ محاورے کے طور پر استعمال کیا، ایم کیو ایم کے کارکن شہد کی مکھیاں ہیں ،پرویز رشید ،پاکستان میں سکولوں کی کمی کے باعث 100فیصد بچوں کو تعلیم دلانا ممکن نہیں ،تعلیم صوبائی معاملہ ... مزید
-
خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ،صوبائی حکومت کے خاتمے تک دوبار ہ انتخابات قبول نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمن، دنیا میں تبدیلیوں کے باعث ہندوستان سیکولر سے ... مزید
-
تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے اختلافات شدت اختیا ر کر گئے ،جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا اقتدار چھوڑ کر وفا ق میں آ نے کے لئے بیقرار، حکو مت نے جماعت اسلامی کو دو وزراتوں کی پیشکش کر دی ،بجٹ منظوری ... مزید
-
جوڈیشل کمیشن کا نتیجہ سامنے نہیں آنے تک قومی اسمبلی کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے؛عمران خان
-
وفاقی حکومت کا ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث این جی اوزکے خلاف کارروائی تیزکرنے کافیصلہ،اسحاق ڈاراورچوہدری نثارکے درمیان ملاقات ،پیریامنگل کودونوں وزراتوں کامشترکہ اجلاس بلانے پراتفاق
-
ایران خاموشی سے طالبان کے ساتھ مراسم بڑھاتا رہا ہے، امریکی اخبار، ایران نہ صرف طالبان کے لیے نئے جنگجو بھرتی کر رہا ہے بلکہ ان کی تربیت میں مدد فراہم کر رہا ہے، وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ
-
وزارت داخلہ نے ”سیودی چلڈرن‘کے خلاف مزیدکارروائی روک دی ،نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.