بھارت کا میانمار طرز پر پاکستان کی سرحد کے اندر بھی کارروائی کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع ، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اور وزیر دفاع منوہر پاریکر کے درمیان غیر معمولی میٹنگ ، میانمار کی طرز کی امکانی کارروائیوں پر تبادلہ خیال

اتوار 14 جون 2015 05:12

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 جون۔2015ء) میانمار کی سرحد کے اندر گزشتہ دنوں بھارتی فوج کی طرف سے جنگجوؤں کے خلاف کی گئی کارروائی کی طرز پر دوسرے ہمسایہ ملکوں میں جنگجوؤں کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کئے جانے کے لئے فون کو اختیارات دیئے جانے کے ضمن میں سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اور وزیر دفاع منوہر پاریکر کے درمیان ایک غیر معمولی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں میانمار طرز پر مستبقل میں کی جانے والی امکانی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا میٹنگ میں سینئر فوجی حکام کے ساتھ ساتھ خفیہ ایجنسیوں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میں مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر ، خفیہ ایجنسیوں کے سینئر افسران اور سینئر فوجی حکام نے بھی شرکت کی ۔