نواز شریف سے ملاقات میں قائم علی شاہ کی سندھ رینجرز کی شکایات ،وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیر اعظم سے سندھ رینجرز کے بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار ،رینجرزکے بیانات حدودسے تجاوزہے ،آصف زرداری ،اسے وفاق کی صوبے میں مداخلت سمجھیں گے ،سابق صدر ،وزیراعلیٰ سندھ نے بھی وزیراعظم سے شدیدتحفظات کااظہارکردیا

ہفتہ 13 جون 2015 07:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جون۔2015ء)وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات میں سندھ رینجرز کی شکایات کردی ہے۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ رینجرز بیانات دے کر اپنی حدود سے تجاوز کررہی ہے،اسے وفاق کی صوبے میں مداخلت سمجھیں گے۔وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم سے سندھ رینجرز کے بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ نے شکایت کرتے ہوئے رینجرز کے بیانات کو وفاق کی صوبے میں مداخلت قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اپنی حدود سے تجاوز کررہی ہے۔ جس سے سندھ حکومت پر نفی اثرات رونماہورہے ہیں۔ وزیر اعلی نے مطالبہ کیا کہ رینجرز کو بیانات دینے سے روکا جائے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سے کراچی میں جرائم سے متعلق میڈیا کو جاری بیان پر تحفظات کا اظہارکیا تھا۔

پارٹی قیادت نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو معاملہ وزیراعظم نواز شریف کے سامنے اٹھانے کی ہدایت کی تھی۔ پیپلز پارٹی قیادت نے رینجرز کی جانب سے پریس ریلیز کے اجرا کو ناقابل فہم قرار دیا تھا۔ادھرسابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ رینجرزکے بیانات حدودسے تجاوزہے ،اسے وفاق کی صوبے میں مداخلت سمجھیں گے ،وزیراعلیٰ سندھ نے بھی وزیراعظم سے شدیدتحفظات کااظہارکردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں سابق صدرکاپیغام پہنچایا،آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہاکہ رینجرزبیانات دیکراپنی حدودسے تجاوزکررہی ہیں ،اسے وفاق کی صوبے میں مداخلت سمجھیں گے ۔ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے صبرکاپیمانہ لبریزہوگیا۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں رینجرزکے بیانات پرشدیدتحفظات کااظہارکیا،وزیراعلیٰ سندھ نے شکایت کرتے ہوئے رینجرزکے بیانات کوصوبے میں وفاق کی مداخلت قراردیا۔انہوں نے کہاکہ رینجرزسندھ میں اپنی حدودسے تجاوزکررہی ہے ،جس کاسندھ حکومت پرمنفی اثررونماہورہاہے ،وزیراعلیٰ نے مطالبہ کیاکہ رینجرزکوبیانات دینے سے روکاجائے