پاکستانی فوج نے پونچھ کے سیکٹر ساؤجیان میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی ‘بھارت کا الزام

جمعہ 12 جون 2015 08:37

سرینگر ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جون۔2015ء) بھارت نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے سیکٹر ساؤ جیان میں بھارتی فوجی چوکیون پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل منیس مہتا نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ساؤجیان سیکٹر میں پاکستانی فوجیوں نے بھارتی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جو کہ دس منٹ تک جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :