بھارتی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے مفاہمت کی فضا متاثر ہوئی ، ملکی مفادات کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے ، وزیراعظم ،ہمسائیہ ممالک سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں ، امن کی خواہش یکطرفہ نہیں ہوسکتی ، مسئلہ کشمیر کو پس پشت نہیں ڈال سکتے، مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں، پاکستان تحمل کے ساتھ چیلنجز کامقابلہ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے،اپنی سرزمین کسی کو دہشت گردانہ مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنے دینگے، آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے، نواز شریف کا سفیروں کی کانفرنس سے خطاب

جمعہ 12 جون 2015 08:13

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جون۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے مفاہمت کی فضا متاثر ہوئی ہے ، ہمسائیہ ممالک سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں ، امن کی خواہش یکطرفہ نہیں ہوسکتی ، کشمیر کے مسئلے کو پس پشت نہیں ڈال سکتے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں پاکستان تحمل کے ساتھ چیلنجز کامقابلہ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے ۔

دفتر خارجہ میں سفیروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی منفرد جغرافیائی حیثیت ہے دنیا میں ہمارا خطہ وسائل سے مالا مال ہے اقتصادی راہداری سے پاکستان کا ہی نہیں پورے خطے کا فائدہ ہوگا یہ منصوبہ خطے میں گیم چیلنجز ثابت ہوگا راہداری منصوبے پر اے پی سی بلا کر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے خطے اور عالمی اقتصادی راہداری کے ایسے مواقع تلاش کرنا ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ترقی کرتے ہوئے پاکستان کیلئے دہشتگردی ایک چیلنج ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کیخلاف کاروائی جاری ہے دہشتگردوں کو ٹھکانے نہیں بنانے دینگے پاکستان کا مفاد سب سے زیادہ مقدم ہے آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردی کا نیٹ ورک سسٹم تباہ کردیا ہے اور اس آپریشن میں بڑی کامیابی ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت نے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے مفاہمت کی فضا متاثر ہوئی ہے غیر ملکی مداخلت کے ذریعے دہشتگردی خطرہ ہے امن کی خواہش یکطرفہ نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ دوشنبے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردارادا کرنے کو کہا ہے اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کو پس پشت نہیں ڈالا جاسکتا مسئلہ کشمیر کو اقوا متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے افراط زر میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین ماحول ہے پاکستان ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر جانا جارہا ہے ۔

ملک میں جمہوریت تعلیم اور ادارے مضبوط ہورہے ہیں ہمسائیہ ممالک پرامن تعلقات چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے دہشتگردی پاکستان اور افغانستان کی مشترکہ دشمن ہے افغانستان کو کہا ہے کہ و اپنی سرزمین دہشتگردوں کو استعمال کرنے کی اجازت نہ دے پاکستان کے مفادات کا ہر قیمت پر دفاع کیاجائے گا اقتصادی بحالی کے اشارے مسلسل ہر صورت برقرار رکھا جائے گا وزارت خارجہ تمام وزارتوں سے اپنے روابط کو بڑھانے اپنی جغرافیائی اہمیت کو پاکستان عوام اور خطے کے مفاد کے لیے استعمال کرنے کا وقت آگیا ہے سفارتکاری اہداف کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ۔