پاکستان تا ایران کنٹینر اسپیشل ٹرین آ ج سے چلے گی،ملکی تاریخی میں پہلی با ر کنٹینر اسپیشل ٹرین ایران کے شہر ” زاہدان“ تک چلائی جائے گی ،محکمہ ریلوے کو ریونیو کی مد میں کروڑوں روپے حاصل ہو ں گے

منگل 9 جون 2015 08:56

لاہور۔ اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2015ء) کنٹینر اسپیشل ٹرین تاجر برادری کی سہولت کے لئے آ ج منگل سے پاکستان اور ایران کے درمیان چلے گی۔ اس ٹرین کے چلنے سے محکمہ ریلوے کو ریونیو کی مد میں کروڑوں روپے حاصل ہوگا۔کنٹینر اسپیشل ٹرین کے ذریعے ایران سے پاکستان گندھک،تارکول اور کیمیکلز امپورٹ ہوا کریگا اور پاکستان سے چاول اور ٹیکسٹائل انڈسٹری سے متعلقہ چیزیں ایران ایکسپورٹ ہوا کریگی۔

ان خیالات کا اظہار چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے عابد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں یہ ٹرین ایران کے شہر ” زاہدان “ تک ہفتے میں صرف ایک دن ” منگل “ کے روز چلا کریگی۔ملکی تاریخی میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کنٹینر اسپیشل ٹرین ایران کے شہر ” زاہدان“ تک چلائی جارہی ہے جس سے تاجر برادری اور محکمہ ریلوے دونوں کو فائدہ اور سہولت حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

کنٹینر اسپیشل ٹرین 30 کنٹینر بوگیوں پر مشتمل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 9جون سے چلنے والی کنٹینر اسپیشل ٹرین 11 جون کو ” زاہدان“ پہنچے گی اور ” زاہدان“ سے پاکستان کیلیے واپس 13جون کو چلے گی اور پاکستان کے شہر کوئٹہ15جون کو واپس پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لوکوموٹیو انجن اور بوگیوں سمیت ٹرین چلانے کیلیے دیگر انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور ماہر اسٹاف کی بھی ڈیوٹیاں لگادی ہے۔

متعلقہ عنوان :