گلگت بلتستان میں انتخابات پرامن ہوئے ہیں، کسی قسم کی دھاندلی نہیں ہوئی،صوبائی الیکشن کمشنر ، ٹرن آؤٹ کافی بہتر رہا ہے،نتائج پر ہوائی فائرنگ اور ریلیاں نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی، جسٹس(ر) سید طاہر علی شاہ کا انٹرویو

منگل 9 جون 2015 08:55

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2015ء)چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان جسٹس(ر) سید طاہر علی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات پرامن ہوئے ہیں،انتخابات کے دوران کسی قسم کی دھاندلی نہیں ہوئی،انتخابات کے دوران ٹرن آؤٹ کافی بہتر رہا ہے،نتائج پر کسی کو ہوائی فائرنگ اور ریلیاں نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کرانا میرے فرائض میں شامل تھا اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس میں کامیاب رہا ہوں،تمام سیاسی جماعتوں نے بھی بھرپور تعاون کیا جن پر ان کا بھی مشکور ہوں،الیکشن کے دن کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق جاری کیا اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا،نتائج کے بعد کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا تمام سیاسی جماعتوں کو آگاہ کردیا ہے کہ کسی جیتنے والے کو ہوائی فائرنگ کرکے جشن منانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ریلیاں بھی نہیں نکالنے دیں گے،شائستگی سے جشن منانا چاہئے،کسی کو گالیاں دینا بھی مناسب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے ہوتا ہے،برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،لیڈر شپ کو خود بھی اخلاق کے دائرے میں آنا چاہئے اور کارکنان کو بھی تربیت ہونی چاہئے