گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کو واضح اکثریت حاصل ‘پارٹی قیادت کا صوبائی صدر حفیظ الرحمن کو وزیر اعلیٰ بنانے کا اصولی فیصلہ

منگل 9 جون 2015 08:53

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2015ء)مسلم لیگ (ن) کا پارٹی کے گلگت بلتستان کے صدر حفیظ الرحمن کو وزیر اعلیٰ بنانے کا اصولی فیصلہ ۔ آئندہ چند روز میں پارٹی قیادت کی جانب سے اعلان ہونے کا امکان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان میں واضح برتری حاصل کر لی ہے اور قوی امکان ہے کہ صوبے میں آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن) ہی بنائے گی۔ گلگت بلتستان کے پیر کو ہونے والے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے حفیظ الرحمن کو صوبے کا آئندہ صدر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :