منڈی بہاؤ الدین ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے ممتاز تارڑ 83647 ووٹ لیکر کامیاب،تحریک انصاف کے طارق تارڑ 58122 ‘ پیپلزپارٹی کے آصف بشیر مانگٹ نے 32953 ووٹ حاصل کئے‘ غیر حتمی نتائج

منگل 9 جون 2015 08:45

منڈی بہاؤ الدین (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2015ء) منڈی بہاؤ الدین میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا تحریک انصاف دوسرے پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر رہی ‘ منڈی بہاؤ الدین میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق منڈی بہاؤ الدین کے حلقہ این اے 108 سے مسلم لیگ (ن) کے ممتاز تارڑ 83647 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے طارق تارڑ 58122 ووٹ لے کر دوسرے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے آصف بشیر مانگٹ 32953 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

انتخابات میں کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے زبردست جشن منایا اور آتش بازی کی۔ کارکن ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتے رہے۔