بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کا روینگیا کے مسلمانوں کیلئے دس کروڑ روپے امداد کا اعلان ،روینگیا مسلمانوں کی امداد کیلئے ہماری ٹیمیں جلد پہنچ جائیں گی مسلمانوں کی امدادکیلئے مسلم ممالک کو آگے آنا چاہیے، ٹی وی سے گفتگو

اتوار 7 جون 2015 09:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء) بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے روینگیا کے مسلمانوں کیلئے دس کروڑ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتیہوئے روینگیا مسلمانوں کی امداد کیلئے ہماری ٹیمیں جلد پہنچ جائیں گی مسلمانوں کی امدادکیلئے مسلم ممالک کو آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس اپنے جہاز ہیں اپنے جہازوں کے ذریعے امداد پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ روینگیا کے مسلمانوں کی حالت زار پر مسلمانوں کی خاموشی پر دکھ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کو مشکل کی گھری میں مسلمانون کی مددکیلئے آگے انا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :