ساہیوال میں قومی اہمیت کا حامل کول پاور پراجیکٹ 2017میں مکمل ہوگا ،مجموعی طو رپر 1320میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی،شہبازشریف،منصوبے پر تیز رفتاری اور اعلیٰ معیار کو یقینی بناتے ہوئے شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے گا،پنجاب حکومت اپنے وسائل سے 200پاکستانی انجینئرز کو چین میں تھرمل انجینئرنگ کی تربیت دلائے گی،چینی کمپنی کی جانب سے تھرمل انجینئرنگ کے شعبے میں پاکستانی نوجوانوں کو تربیت دلانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر پیشرفت کا خود جائزہ لوں گا ،وزیراعلیٰ کااجلاس سے خطاب

اتوار 7 جون 2015 09:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت ہفتہ کے روز یہاں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا- ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے سربراہ سانگ تائی جی (Mr.

(جاری ہے)

Song Taiji )نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں صنعتی ، تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے توانائی بحران کا جلد خاتمہ ناگزیر ہے-حکومت بجلی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے- توانائی کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کیاجا رہاہے-کوئلے ، پانی ، ہوا، سولر،گیس اور دیگر متبادل ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں-انہوں نے کہا کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا ابتدائی ڈیزائن تیار کر لیا گیاہے -کراچی سے کوئلے کی ٹرانسپوٹیشن کے لئے ریلویز کے ساتھ معاہدہ طے پا چکاہے-ساہیوال میں 660میگا واٹ کے 2کول پاور پراجیکٹس لگائے جا رہے ہیں -منصوبے سے مجموعی طو رپر 1320میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی- انہوں نے کہاکہ منصوبے پر تیز رفتاری اوراعلیٰ معیار کو یقینی بناتے ہوئے شفافیت کے ساتھ عملدر آمد کیا جائے گا-قومی اہمیت کا حامل یہ منصوبہ 2017 میں مکمل ہوگا -پنجاب حکومت اپنے وسائل سے200 پاکستانی انجینئرز کو چین میں تھرمل انجینئرنگ کی تربیت دلائے گی-پاکستانی انجینئرز کی چین میں تربیت کے حوالے سے 7روز کے اندر جامع پروگرام مرتب کر کے پیش کیاجائے- انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں تھرمل انجینئرنگ کے شعبے کے قیام کا جائزہ بھی لیا جائے-انہوں نے کہاکہ چینی کمپنی کی جانب سے تھرمل انجینئرنگ کے شعبے میں پاکستانی نوجوانوں کو چین میں تربیت دلانے کا فیصلہ خوش آئند ہے-ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر پیشرفت کا خود جائزہ لوں گا-جلد سائیٹ کا دورہ بھی کروں گا-ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، کمشنر ساہیوال ڈویژن، چیئرمین پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی ، متعلقہ حکام اور ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

متعلقہ عنوان :