بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف فضا ئی آپریشن پرغور شروع ، سول و عسکری قیادت نے بلوچستان میں ملک دشمن سرگرمیوں کو منتقی انجام تک پہنچانے کااصولی فیصلہ کر لیا ،پاک فضا ئیہ کے لڑاکا طیارے فضا ئی آپریشن میں حصہ لیں گے آپریشن کی ذمہ داری ایف سی کو سونپ دی گئی ،ذرائع

اتوار 7 جون 2015 09:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء)صوبہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف فضا ئی آپریشن پرغور شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سول و عسکری قیادت نے بلوچستان میں ملک دشمن سرگرمیوں کو منتقی انجام تک پہنچا نے کااصولی فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو غیر مستحکم کر نے میں بھارت کے ملوث ہو نے کے ٹھوس ثبوت بھی موجود ہیں۔

بلوچستان میں عسکریت پسند کارروائیوں کے بعد پہاڑی سلسلوں میں پناہ لیتے ہیں۔پاک فضا ئیہ کے لڑاکا طیارے فضا ئی آپریشن میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک بلوچستان میں فضا ئی آپریشن کی منظوری دی جا سکتی ہے۔بلوچستان میں آپریشن کی ذمہ داری ایف سی کو سونپی گئی ہے۔انٹیلی جنس اداروں نے بلوچستان میں پناہگاہوں کی نشاندہی کر لی ہے۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت سفارشات اعلی سول وعسکری قیادت کو بھجوائی گئی ہیں۔شدت پسندوں کے خلاف فضا ئی کارروائیاں انٹیلیجنس رپورٹ پر کی جا ئیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں فضائی آپریشن کافیصلہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے پیش نظر کیا گیا ۔ آپریشن کا مقصدپاک چین اقتصادی راہداری کو بھی محفوظ بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :