اقتصادی رابطہ کونسل کا اجلاس،بے گھرقبائلیوں کوگندم کی فراہمی کیلئے 3ارب44کروڑروپے ادائیگی کی منظوری دیدی، پی ایس اوکوایل این جی ،پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنیکی اجازت سندھ اورپنجاب حکومت کو12لاکھ ٹن گندم درآمدکی بھی اجازت ،اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلے

اتوار 7 جون 2015 09:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء)اقتصادی رابطہ کونسل نے فاٹاکے بے گھرقبائلیوں کوگندم کی فراہمی کیلئیے 3ارب44کروڑروپے سے زائدکی ادائیگی کی منظوری دیدی ہے ،پی ایس اوکوایل این جی کی خریداری اورپٹرولیم مصنوعات کی درآمدکی اجازت دیدی گئی ہے ،سندھ اورپنجاب حکومت کو12لاکھ ٹن گندم کی درآمدکی بھی اجازت دیدی گئی ہے ۔وزیراعظم ہاوٴس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کونسل کااجلاس منعقدہوا۔

اجلاس میں فاٹاکے متاثرین کیلئے 85ہزارمیٹرک ٹن گندم کی خریداری کی منظوری دیدی گئی جبکہ اس سے قبل 70ہزارمیٹرک ٹن گندم کی خریداری کی منظوری دی گئی تھی جومتاثرین میں جون2015ء سے ستمبر2015ء تک تقسیم کی جائے گی وزارت خزانہ پاسکوکوگندم خریداری کی مدمیں 3ارب44کروڑ40لاکھ روپے اداکریگااقتصادی رابطہ کونسل نے وزارت پٹرولیم کی جانب سے بجھوائی جانے والی سفارشات منظورکرتے ہوئے پی ایس اوکوپریمیرموٹرگیسولین (PMG)اورنوسلفرفرنس آئل (ایل ایس ایف او)کی خریدقیمت اوروزن کی بنیادپردرآمدکرنے کی اجازت دیدی ہے جبکہ ہائی سلفرفرنس آئل پی این ایس سی کے ذریعے درآمدکئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

رابطہ کونسل نے قطرکے ساتھ ایل این جی کی قیمتوں کامعاہدہ ہونے تک پی ایس اوکوایل این جی کی خریداری کی اجازت دیدی ہے رابطہ کمیٹی نے ملک میں ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یوقیمت5.09روپے تین ماہ کیلئے مقررکی ہے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سندھ اورپنجاب کوبارہ لاکھ میٹرک ٹن گندم برآمدکرنے کی اجازت دیدی ہے

متعلقہ عنوان :