آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات ، دو طرفہ امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

اتوار 7 جون 2015 09:39

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات میں دو طرفہ امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہفتہ کے روز سری لنکا کے آرمی ہیڈ کوارٹر اور ملٹری اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا آرمی چیف نے سری لنکن ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل کرشنتھا ڈی سلوا سے ملاقات کی جس میں دونون راہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات‘ مستقبل میں اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقوں کے انعقاد‘ دفاعی تعاون اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا آرمی ہیڈ کوارٹر آمد پر لیفٹیننٹ جنرل ڈی سلوا نے راحیل شریف کا استقبال کیا آرمی چیف نے سری لنکن فوج کے دیگر افسران سے بھی ملاقاتیں کیں اور سری لنکن آرمی کو مونا فارم کے آٹھ بہترین گھوڑے تحفے میں دیئے۔