لاہور ہائیکورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات میں تعلیمی اداروں کو ٹیویشن فیس کی طلبی سے روک دیا

ہفتہ 6 جون 2015 09:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے موسم گرما کی تعطیلات میں تعلیمی اداروں کو ٹیویشن فیس کے علاوہ تمام اضافی واجبات وصول کرنے سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس علی اکبر قریشی نے شبیر الزمان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ٹیویشن فیس کے علاوہ تمام اضافی واجبات وصول نہیں کرسکتے۔