اقتصادی راہداری منصوبے پر کچھ قوتوں کو تحفظات ہیں لیکن ہمیں اسے نظرانداز کر کے آگے بڑھنا ہو گا ، ممنون حسین،توانائی بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،کراچی آپریشن بلاامتیاز ،کسی جماعت کے خلاف نہیں ہو رہا ہے، صدر مملکت

ہفتہ 6 جون 2015 09:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی رہداری منصوبے پر کچھ قوتوں کو تحفظات ہیں لیکن ہمیں ان کے تحفظات کو نظرانداز کر کے آگے بڑھنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی رہداری کی اصل طاقت ملک میں اتفاق رائے ہے تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر اس منصوبے کے ساتھ اتفاق کر لیا ہے راہداری منصوبے پر ہمسایہ ملک کو تحفظات ہیں لیکن ہمیں آگے بڑھنا ہو گا یہ منصوبہ کسی کے خلاف نہیں اس سے پورے خطے کو فائدہ ملے گا انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے توانائی کے متعدد منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی ضرورت ہے آپریشن کے بدولت کراچی شہر کا امن بہتر ہو رہا ہے ،کراچی آپریشن بلاامتیاز ،کسی جماعت کے خلاف نہیں ہو رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نظریاتی ہم آہنگی کے لئے یکساں نظام تعلیم کی ضرورت ہے قومیں تعلیم کے بدولت ترقی کر سکتی ہیں ۔