اسحاق ڈار نے اقتصادی سروے کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کا جواب نہ دے سکے ، امریکی صحافی کی ایگزیکٹ اور بول کیخلاف کارروائیوں کی خبر پر سیخ پا ہوگئے

جمعہ 5 جون 2015 08:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی سروے کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کا جواب نہ دے سکے امریکی صحافی کی ایگزیکٹ اور بول کیخلاف کارروائیوں کی خبر پر سیخ پا ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اقتصادی سروے کے اجراء کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ صحافیوں کے سوالات پر غصے میں آگئے ایگزیکٹ کیخلاف کارروائی کے سلسلے میں امریکی اخبار کی رپورٹ کے جواب پر صحافیوں نے کہا کہ امریکی اخبار نے تو آرمی چیف اور آپ کیخلاف بھی خبر چھاپی تھی کیا اس پر بھی ایف بی آر اور دیگر اداروں نے کارروائی کی تھی جس پر وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ میرے خلاف پیش کئے جانے والے کاغذا کو عدالت نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا کیونکہ زبردستی میں لیا جانے والا بیان قابل اعتبار نہیں ہوتا ہے انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر معاملات کی چھان بین کررہی ہے تاہم ایگزیکٹ کیخلاف کارروائی میڈیا کی وجہ سے شروع کی گئی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :