ممکنہ سیلابی خطرہ ،دریائے راوی،جہلم اور چناب کے نشیبی علاقے حساس قرار،سیکٹرز میں تقسیم

جمعہ 5 جون 2015 08:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء)محکمہ لائیو سٹاک نے پنجاب بھر کے مختلف اضلاع کو ممکنہ سیلابی خطروں سے محفوظ رکھنے اور متاثر ہونے والے نشیبی علاقوں کے لئے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے مطابق دریاوٴں سے ملحقہ نشیبی علاقوں کو مختلف سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خاص طور پر دریائے راوی،جہلم اور دریائے چناب کے نشیبی علاقوں کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔محکمہ کے سینئر آفیسر نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ فلڈ ریلیف پروگرام کے تحت ضلعی حکومت کو ارسال کئے جانے والے ایکشن پلان کے مطابق مذکورہ علاقوں مین نئی ایکشن فورس تشکیل دی گئی ہے۔ جبکہ یہ ٹیمیں متاثرعلاقوں میں مویشیوں کی ویکسی نیشن،اور انہیں مفت چارے کی فراہمی کے فرائض انجام دینگی۔