پا ک چین تعلقا ت میں کسی دوسرے ملک کی کوئی حیثیت نہیں،چینی سفیر ،اقتصادی راہداری کو ہر حال میں مکمل کیا جائے گا ۔ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، سن وائی ڈونگ کی گفتگو

جمعہ 5 جون 2015 08:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء) پاکستان میں چین کے سفیر سن وائی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چائنہ کے درمیان تعلقات میں کسی دوسرے ملک کی کوئی حیثیت نہیں ۔ اقتصادی راہداری کو ہر حال میں مکمل کیا جائے گا اس سے پاکستان سمیت خطے کی دیگر عوام کو بھی فائدہ حاصل ہو گا ۔ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے ۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد خبر رساں ادارے سے خصوصی بات چیت کرئے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے دونوں ممالک کے تعلقات کو خراب کرنے والے کسی بھی ملک کی کوئی اہمیت نہیں اور نہ ہی کوئی کوششیں کامیاب ہوں گی ۔ پاک چین اقتصادی راہداری کو ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا ۔

اقتصادی راہداری سے صرف پاکستان ہی نہیں پورا خطہ فائدہ اٹھائے گا جس سے خطے کی عوام کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے چین اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کا حل چاہتا ہے صدر مملکت کا خطاب انتہائی مناسب تھا ۔ حکو مت اور پارلیمنٹ کو صدر مملکت کے خطاب کی روشنی میں اپنے فیصلے کرنا چاہئے تاکہ ترقی کی نئی رائیں کھل سکیں ۔

متعلقہ عنوان :