درآمدات ، برآمدات ،ٹیکس وصولیاں ، زرعی ترقی،صنعت و پیداوار ، توانائی اہداف حاصل نہ ہوسکے ، ترسیلات زر، بیرونی سرمایہ کاری ، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اقتصادی سروے جاری،جی ڈی پی کی شرح کا 5.1فیصد ہدف سیلاب ، سیاسی عدم استحکام اور عالمی کساد بازاری کی وجہ سے حاصل نہ ہوسکا، مشنری کی درآمد میں اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوئی،ترسیلات زر میں 16.67فیصد اضافہ ، تیل اور گیس کے شعبے میں 228ملین ڈالر توانائی میں 165ملین ڈالر، مواصلات میں 936ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ، سٹیٹ بنک سے قرضوں میں 532ارب روپے کی کمی آئی،فی کس آمدنی 1513ڈالر ہے ، مہنگائی کی شرح کم ، بے روزگاری ختم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔اسحا ق ڈار کی پریس کانفرنس

جمعہ 5 جون 2015 08:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء)وفاقی وزارت خزانہ نے مالی سال2014/15کیلئے اقتصادی سروے جاری کر دیا ہے قومی مجموعی پیداوارمیں اضافہ ،درآمدات اور برآمدات ،ٹیکس وصولیوں کے ہدف زرعی ترقی، تعمیرات ،صنعت و پیداوار ، توانائی اور دیگر شعبوں میں اہداف حاصل نہ ہوسکے ،بیرون ممالک سے ترسیلات زر بیرونی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے آئندہ مالی سال کے دوران اپنے اہداف حاصل کرنے کی بھرپور کوششیں کریں گے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے بتایاکہ اس سال کے لئے حکومت نے جی ڈی پی کی شرح 5.1فیصد مقرر کی تھی مگر یہ ہدف ملک میں سیلاب کی صورتحال سیاسی عدم استحکام اور عالمی سطح پر کساد بازاری کی وجہ سے حاصل نہ ہوسکا آئندہ مالی سال کے لئے جی ڈی پی کی شرح کا ہدف 5.5 فیصد رکھا گیا ہے انہوں نے بتایاکہ گذشتہ مالی سال کے د وران ملکی برآمدات بہت کم رہی مالی سال2014/15 کے دوران 25.07ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا تھا رواں سال کے ابتدائی 10ماہ کے دوران 20ار ب 18کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے دس ماہ کید وران برآمدات 20ارب 83کروڑ ڈالر رہی انہوں نے بتایاکہ اسی طرح درآمدات کی مد میں بھی 1.61فیصد کمی ہوئی ہے انہوں نے بتایاکہ درآمدات میں کمی کے باوجود ملک میں مشنری کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے بتایاکہ کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارے میں کمی ہوئی ہے جبکہ بیرون ممالک سے ترسیلات زر میں ریکارڈ 16.67فیصد اضافہ ہوا ہے گذشتہ 10ماہ کید وران بیرون ممالک سے 14ارب 97کروڑ ڈالر پاکستان بھجوائے گئے اسی طرح بیرونی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے تیل اور گیس کے شعبے میں 228ملین ڈالر توانائی کے شعبے میں 165ملین ڈالر مواصلات کے شعبے میں 936ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے انہوں نے بتایاکہ حکومت کے بچت پروگرام کی وجہ سے سٹیٹ بنک سے قرضوں میں 532ارب روپے کی کمی آئی ہے زرمبادلہ کے ذخائر 3جون تک 16ارب سے زیادہ تھے اور امید ہے کہ اگلے 24گھنٹوں کے دوران 17ارب روپے سے تجاؤز کر جائیں گے انہوں نے بتایاکہ ملک میں غربت کے خاتمے کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت گذشتہ دو سالوں میں 50لاکھ خاندانوں میں 97ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں اور اس کو مذید بڑھایا جائے گاانہوں نے بتایاکہ ٹیکس اصلاحات کمیشن کی جانب سے آنے والی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے گاٹیکس وصولیوں کے ہدف میں بھرپور اضافہ کیا جائے گا حالیہ مالی سال کے دوران ٹیکس ہدف 2605ارب روپے مقرر تھا جس میں حالیہ 10مہینوں کے دوران 1972ارب روپے اکھٹے کئے گئے ہیں اسوقت قومی توانائی پالیسی میں تبدیلیاں کی گئی ہیں انہوں نے بتایاکہ ابتک دہشت گردی کے خلاف جنگ پر مجموعی طورپر 107ارب ڈالر خرچ کئے جا چکے ہیں جبکہ30جون 2015تک 4ارب 50کروڑ روپے مزید خرچ ہونگے انہوں نے بتایاکہ نیشنل ایکشن پلان اور حکومت کے دیگراقدامات کی وجہ سے دہشت گردی میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے بتایاکہ اسوقت ملک میں فی کس آمدنی 1513ڈالر ہے جسمیں گذشتہ سال کی نسبت اضافہ ہوا ہے انہوں نے بتایاکہ تعلیم کے شعبے میں اضافے کے لئے صو بوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور صوبے بھی تعلیم کا بجٹ بڑھانے پر راضی ہیں انہوں نے بتایاکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو11.1فیصد ہے جوکہ گذشتہ سال کی نسبت زیادہ ہے انہوں نے کہاکہ مالی خسارہ کو کم کرنے کا ہدف بھی پورا نہ ہوسکامالی خسارے کو 5فیصد تک لانے کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے انہوں نے بتایاکہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے مہنگائی کی شرح کو کم کرنے اور بے روزگاری کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں �

(جاری ہے)