پاک چین تعلقات گہر ے اور فولاد کی مانند ہیں ، وزیر اعظم ، خطے میں امن اور دونوں ممالک کی عوام کا روشن مستقبل مشترکہ ویژن ہے، چینی تھنک ٹینک سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 4 جون 2015 08:44

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جون۔2015ء ) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے پاکستان اور چین کے تعلقات انتہائی گہر ے اور فولاد کی مانند ہیں ۔ خطے میں امن کا قیام ا ور دونوں ممالک کے لوگوں کا روشن مستقبل پاک چین ممالک کا مشترکہ ویژن ہے۔ ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے بدھ کو وزیر اعظم ہاؤس میں چین پاک اقتصادی راہداری کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ انٹرنیشنل تھنک ٹینک کے ایک وفد سے ملا قات کے دوران کیا جنہوں نے وزیر اعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی ،اس موقع پر چینی وفد کو خوش آمدید کہتے ہو ئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہدری دونوں مما لک کے عوام کی بھر پور خواہش پر بنائی جا رہی ہے یا د رہے کہ چینی صدر ذی جن پنگ کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم نے کہا تھا کہ چین پاک اقتصاد ی راہداری منصوبہ ”ون بیلٹ،ون روڈ“ فلیگ شپ پراجیکٹ ہے اور اس منصوبے سے دونوں مما لک مستفید ہوں گے انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران چینی صدر کی موجودگی میں 50 سے زاہد معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے جو کہ پاکستان کی تاریخ میں پاکستان اور چین کے درمیان مظبو ط تعلقات کا عکاس ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے چین میں بحری جہاز میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے 400 افراد کی ہلاکت پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں چینی قیادت اور چینی عوام کے ساتھ ہے ۔ وفد نے وزیر اعظم اور حکومت کو چین پاک اقتصادی راہداری پر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے منعقد کی جانے والی کل جماعتی کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد دی وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے انہیں چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کی تیزی سے تعمیر کرنے سے متعلق آگاہ کیا ہے ۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ چینی حکام اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ چین پاک اقتصادی راہداری سے متعلق سنکیانگ کے کرامے شہر میں سالانہ فورم کا انعقاد کیا جائے انہوں نے وزیراعظم کو خصوصی اکنامک زون کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔ وفد نے انفارمیشن ٹیکنالوجہ ماہی گیری، اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ چینی وفد کی قیادت ڈاکٹر بالجی ثو، جبکہ دیگر ارکان میں پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے بننے والے تھنک ٹینک کے نائب چےئر مین یوزو وانگ، ژی زانگ،اور یاماہا گروپ کے چئیرمین اور چیف ایگزیکٹو نے شرکت کی وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق تشکیل دےئے جانے والے تھنک ٹینک کے نائب چئیر مین مشاہد حسین سید جبکہ پاکستان میں تعنیات چینی سفیر سن وی ڈانگ نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :