ڈرامائی پیشرفت،لطیف کھوسہ ماڈل ایان علی کے وکیل بن گئے،پیپلزپارٹی ایان کیس پر سخت پریشان،لطیف کھوسہ کو احکامات پارٹی قیادت نے دیئے،ذرائع، ایان علی آئندہ چنددنوں میں اہم انکشافات کرسکتی ہیں ، پارٹی کی سیاسی ساکھ کودھچکالگے گا،میں پروفیشنل وکیل ہوں کیس کاپارٹی سے کوئی تعلق نہیں،لطیف کھوسہ کی خبر رساں ادارے سے گفتگو

منگل 2 جون 2015 09:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جون۔2015ء)ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس میں ایک ڈرامائی پیشرفت ہوئی ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااورسابق گورنرپنجاب سردارلطیف کھوسہایان علی کی طرف سے بطوروکیل پیش ہوئے ہیں جس نے کئی اہم سوالات کوجنم دیدیا ہے۔ذرائع کے مطابق سردارلطیف کھوسہ کوکیس کی پیروی کے احکامات پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت ماڈل ایان علی کیس کے حوالے سے سخت پریشانی کاشکارتھی اس حوالے سے پارٹی کے اعلیٰ سطح پرکئی اجلاس بھی ہوچکے ہیں جس کے بعدماڈل ایان علی کیس کی پیروی کرنے کی ذمہ داری سردارلطیف کھوسہ کودی گئی اوران کویہ احکامات بھی دیئے گئے کہ وہ اس حوالے سے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت پرمبینہ طورپرلگنے والے الزامات کاقانونی شکل میں جواب دیں گے جبکہ ایک ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے یہ خدشہ ظاہرکیاجارہاتھاکہ ماڈل ایان علی آئندہ چنددنوں میں اہم انکشافات کرسکتی ہیں جس سے پارٹی کی سیاسی ساکھ کودھچکالگے گا،امکان ہے کہ اس حوالے سے جب سردارلطیف کھوسہ سے رابطہ کیاتوانہوں نے کہاکہ اس کیس کاسیاست سے کوئی تعلق نہیں یہ خبرغلط ہے کہ اس حوالے سے پارٹی کاکوئی اجلاس ہواہے میں پروفیشنل وکیل ہوں اورپیپلزپارٹی کی پانچ سال حکومت رہی ہے لیکن میرے پاس پارٹی کاایک بھی کیس نہیں رہاجبکہ ہماری قیادت کے کیس میرے پاس رہے ہیں اس کیس کاپارٹی سے کوئی تعلق نہیں

متعلقہ عنوان :