آئندہ تین سال میں قومی مجموعی پیداوار کے تناسب سے سرمایہ کاری کو 22 فیصد تک لے جائیں گے،اسحاق ڈار ،ملکی ترقی میں نجی شعبہ کو اپنا کردار ادا کرنے پر حوصلہ افزائی کی جائے گی،وفد سے ملاقات، 3G اور 4G کی کامیاب بولی کے بعد آئی ٹی کی انڈسٹری میں انقلاب آگیا ہے،انوشہ رحمن

منگل 2 جون 2015 09:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جون۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ تین سالوں کے عرصے میں قومی مجموعی پیداوار کے تناسب سے سرمایہ کاری کو 22 فیصد تک لے جایا جائے گا‘ ملک کی ترقی میں نجی شعبہ کو اپنا کردار ادا کرنے پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار زویر خزانہ نے پیر کے روز اسلام آباد میں ٹی آر جی پاکستان لمیٹد کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن بھی موجود تھی۔ وزیر خزانہ نے ٹی آر جی کے وفد کو خوش آمدید کیا اور کہا کہ ٹی آر جی میں دنیا کی نامور کمپنیوں کے ممبران اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ خوشی کی بات ہے کہ یہ پاکستان میں بھی کام کررہی ہے اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان مستقبل میں سرمایہ کاری کیلئے ایک اہم جگہ ہوگی وزیر خزانہ نے وفد کے ساتھ پاکستان کی معاشی ترقی کے اعداد و شمار شیئر کئے وزیر خزانہ نے وفد کو بتایا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر قسم کا تحفظ کرنے میں سنجیدہ کوشش کررہے ہیں اور 2012-15 ء تک ترقی کی شرح کو سات فیصد تک لے جائیں گے اور آئندہ تین سالوں میں جی ڈی پی کے تناسب سے سرمایہ کاری کو بارہ فیصد تک لے جائیں گے اس موقع پر وزیر مملکت انوشہ رحمن نے کہا کہ 3G اور 4G کی کامیاب بولی کے بعد آئی ٹی کی انڈسٹری میں انقلاب آگیا ہے اس وقت ملک میں 3 ملین موبائل فون استعمال کرنے والے ہیں اور ان کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے ہم آئی ٹی کی انڈسٹری کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق لانے کے لئے قوانین ترتیب دے رہے ہیں اس موقع پر ٹی آر جی وفد نے وزیر خزانہ اوروزیر مملکت کا شکریہ اداکیا ٹی آر جی وفد میں وڈافون ‘ سنچری لنک اور دیگر اہم کمپنیوں کے حکام شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :