قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ، 15کھرب کا ترقیاتی بجٹ منظور،پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کیلئے 700ارب ، صوبوں میں ترقیاتی پروگرام کیلئے 814ارب روپے مختص، برآمدات کا ہدف25.5ارب ڈالر ،صنعتی پیداوار میں شرح نمو کا ہدف 6.1، زراعت میں شرح نمو3.9فیصدمقرر،وفاق کے تمام ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص فنڈز صوبوں کی مشاورت سے خرچ کئے جائیں،وزیراعظم کی ہدایت

منگل 2 جون 2015 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جون۔2015ء) وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں 15کھرب سے زائد ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی گئی ہے ،پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کیلئے 700ارب جبکہ صوبوں میں ترقیاتی پروگرام کیلئے 814ارب روپے مختص کر دئیے گئے، اگلے مالی سال کے لئے ملک کا مجموعی پیداواری ہدف 5.5فیصد مختص کیا گیا وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ،گورنر خیبر پختونخوا چیف منسٹر گلگت بلتستان وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیر منصوبہ بندی وزیر پانی و بجلی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں سالانہ ترقیاتی بجٹ سمیت کئی منصوبوں کی منظوری دیدی گئی اجلاس میں اگلے سال کیلئے برآمدات کا ہدف25.5ارب ڈالر مقرر کیا گیاصنعتی پیداوار کے شعبے میں شرح نمو کا ہدف 6.1جبکہ زراعت کے شعبے میں شرح نمو3.9فیصد رکھا گیا ہے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 1500ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اجلاس میں ملک کی مجموعی پیدوار کا ہدف 5.5فیصد مقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے اجلاس میں 2014/15کے دوران ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کا جائزہ بھی پیش کیا گیاجبکہ مالی سال2015/16کے بجٹ سفارشات سے بھی اجلاس کو اگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 2015/16کے لئے میکرو اکنامک پروگرام کی بھی منظوری دیدی گئی جبکہ سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی )کے اپریل 2014سے لیکرمارچ 2015تک کی کارکردگی کو بھی قومی اقتصادی کونسل کے سامنے پیش کیا گیا اور منصوبہ بندی کمیشن کو ائندہ 5سالوں کیلئے منصوبہ ترتیب دینے کی اجازت دیدی گئی اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تمام ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص فنڈز صوبوں کی مشاؤرت سے خرچ کئے جائیں اور اس سلسلے میں صوبوں اور وفاق کے مابین مکمل رابطہ ہونا ضروری ہے ۔