خیبرپختونخواہ کے وزیرعلی امن گنڈاپورنے گرفتاری دیدی ،تحریک انصاف نے صوبائی وزیر بلدیات علی امین کی پارٹی رکنیت معطل کر دی،تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

منگل 2 جون 2015 09:27

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جون۔2015ء)خیبرپختونخواہ کے صوبائی وزیرعلی امین گنڈاپورنے گرفتاری دیدی ۔ڈی پی اوکے مطابق کارکنان کی موجودگی کے باعث گرفتاری میں تاخیرہوئی ،علی امین گنڈاپور نے کارکنان کومنانے کے بعدخودگرفتاری دی،گرفتاری دینے کے بعدپولیس نے محاصرہ ختم کردیا۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپورپرالزام ہے کہ ان کی گاڑی سے بیلٹ پیپرزدرآمدہوئے ہیں ،ڈی پی اونے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔

قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی الیکشن کے دوران صوبائی وزیر کی مداخلت کا نوٹس لے لیا ہے ،عمران خان نے پارٹی کی بنیادی رکنیت کو معطل کرتے ہوئے علی امین کو وضاحت کیلئے اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے، ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز عمران خان نے بلدیاتی الیکشن کے دوران صوبائی وزیر بلدیات علی امین کی پریذائیڈنگ افسران پر دباؤ اور دھاندلی کرنے پر ان کی پارٹی کی بنیادی رکنیت کو معطل کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور علی امین کو وضاحت کیلئے اسلام آباد طلب کر لیا ہے،عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی پارٹی نے ملک میں دھاندلی اور شفاف الیکشن کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور تحریک انصاف کا منشورہے کہ ملک میں صاف و شفاف الیکشن کرائے جائیں تا کہ ملک میں جمہوریت اور لوگوں کو انصاف مہیا ہو سکے،عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف 128 دن دھرنا دیا ہے،عمران خان نے سینئر صوبائی وزیر بلدیات کے بلدیاتی الیکشن کے دوران اثر انداز ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ پارٹی میں ایسے افراد کی کوئی جگہ نہیں جو پارٹی پالیسیوں اور جمہوریت کیخلاف سوچ رکھتے ہوں،عمران خان صوبائی وزیر کی پارٹی کی بنیادی رکنیت کو معطل کر کے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تمام واقعہ کی تحقیقات کر کے ایک رپورٹ عمران خان کو پیش کرے گی،رپورٹ کے مطابق عمران خان نے علی امین کو اسلام آباد میں بھی طلب کر لیا ہے اور ا ن سے واقعہ کی تفصیلاً وضاحت طلب کی ہے۔

واضح رہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران صوبائی وزیر بلدیات علی امین ڈیرہ اسماعیل خان میں وارڈ نمبر 1 میں پولنگ سٹیشن میں گھس کر بیلٹ باکس اٹھا کر لئے گئے اس دوران مخالف سیاسی مظاہرین نے ان کا گھیراؤ کر لیا اور بیلٹ باکس برآمد کر لیاجس کے بعدپولیس نے صوبائی وزیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ان کی تاحال گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی

متعلقہ عنوان :