شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں 4افرادہلاک،2زخمی ہوگئے، دتہ خیل اور پنجگور میں فورسز کی کارروائیاں، غیر ملکیوں سمیت14دہشتگرد ہلاک ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد

منگل 2 جون 2015 09:23

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جون۔2015ء)شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں 4افرادہلاک،2زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ایک گاڑی پر2میزائل فائرکئے جس سے گاڑی تباہ ہوگئی اورگاڑی میں موجود4افرادہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ادھرشمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل اور پنجگور کے علاقے پروم میں سیکورٹی فورسز کے دو الگ الگ آپریشنز کے دوران غیر ملکیوں سمیت14دہشتگرد ہلاک کردئییگئے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا،آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کرتے ہوئے بمباری کی جس کے نتیجے میں غیر ملکیوں سمیت10دہشتگرد ہلاک ہو گئے ،فورسز نے ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا جبکہ اسلحے کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گے،دوسری جانب ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجگور کے علاقے پروم میں ایف سی نے آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشتگرد مارے گئے،ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے خودکار ہتھیار بھی برآمد کرلئے گئے ہیں،ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد ایف ڈبلیو او کے کیمپ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے