بھارت پاک چین راہداری منصوبے کے خلاف ہے، بھارتی وزیراعظم، پاکستان سمیت پورے خطے کافائدہ ہوگا،دفترخارجہ

منگل 2 جون 2015 09:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جون۔2015ء)دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے پاکستان سمیت پورے خطے کافائدہ ہوگا،دفترخارجہ سے جاری بیان میں بھارتی وزیرخارجہ شماج سوراج کے بیان پرردعمل میں کہاگیاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے خطے میں خوشحالی اورترقی اورروزگارکے مواقع ملیں گے ۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیرخارجہ شماج سوراج نے بیان دیاتھاکہ پاک چین راہداری منصوبہ سے بھارت کوخطرہ ہے ،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے دورہ چین کے موقع پربیجنگ میں چین کے صدرپرواضح کیاتھاکہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف ہے ،دفترخارجہ کاکہناہے کہ پاک چین رہداری منصوبہ کسی کے خلاف نہیں ہے ،پاکستان رہداری منصوبوں پرعمل کرنے کیلئے پرعزم ہے