ماڈل ایان علی نے والد کو رحما ن ملک سمیت اہم شخصیات با رے خفیہ معلو ما ت فراہم کر دیں ،ماڈل سے ان کے والد کا جیل میں بھی برابر رابطہ ہے پولیس اہلکار اس میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں ، ذرائع

پیر 1 جون 2015 08:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2015ء) خوبرو ماڈل ایان علی کے اپنے والد سے صرف دکھاوے کی ناراضگی ہے اور ایان علی نے اپنے والد کو رحمان ملک اور ان کے بھائی سمیت دیگر اہم ترین سیاستدانوں ، کاروباری شخصیات اور بیوروکریٹس کی تفصیلات دے دی ہیں ۔ ایان علی کی مرتب کردہ فہرست میں 21 سیاستدانوں ، 12 کاروبار شخصیات اور 45 سے زائد بیوروکریٹس اور دیگر حکومتی و نجیعہدیداران کے نام شامل ہیں ۔

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ خوبرو ماڈل ایان علی جیل کی زندگی کو خیر آباد کہنے کی پالیسی پر چل پڑیں ۔ بظاہر والد سے اختلافات اور ناراضگی مگر درپردہ ان کو وہ تمام اہم تفصیلات بھی مہیا کر دی ہیں جن کا واویلا میڈیا میں ان کے والد کر چکے ہیں اور آئندہ چند روز میں مزید انکشافات بھی کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایان علی سے ان کے والد کا جیل میں بھی برابر رابطہ ہے اور ایک پولیس اہلکار اس بارے میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

جس کے ذریعے ایان علی والد کی تمام تر سرگرمیوں سے نہ رف آگاہ ہیں بلکہ ان کی عملی معاونت بھی کر رہی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل میڈیا میں ان کے والد نے جو انکشافات کئے تھے ان کی تمام تر تفصلات ایان عل نے دی ہیں اب بھی ایان علی نے اپنے والد کو ایئرٹکٹس کی فوٹو کاپیاں ، بڑے بڑے اندرون ملک اور بیرون ملک ہوٹلوں میں قیام و طعام بارے تفصیلات بھی دی ہیں جو ان کو سیاستدانوں ، بیوروکریٹس اور کاروباری شخصیات مہیا کرتی رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :