عسکریت پسندوں کے خلاف پاکستان سخت کارروائی کرے ، افغان صدر

پیر 1 جون 2015 08:47

کابل( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2015ء ) افغان صدر اشرف غنی ہمسایہ ممالک کے درمیان ایک متنازعہ انٹیلی جنس شیئرنگ معاہدے پر مضبوط عوامی تنقید کا سامنا کرنے کے بعد، زیادہ سے زیادہ انسداد دہشتگردی تعاون کے حصول کے ایک خط میں طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف پاکستان کی جانب سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے خفیہ اداروں نے اس ماہ انٹیلی جنس کی تجارت ، طالبان کے خلاف سخت کاروائی اور ایک بار پاےئدار تعلقات میں سرد مہری کا تازہ ترین نشانی کے خلاف جنگ میں تعاون کی حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق کیاتھا اپنے خط میں افغان صدر اشرف غنی نے اسلام آباد کی سویلین اور فوجی قیادت سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرحد پر طالبان کے خلاف سخت اور موثر کاروائی کرے انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کہ پاکستان کے علاقوں کوئٹہ اور پشاور میں حقانی نیٹ ورک کے اتحادی طالبان کو حراست میں لیا جائے کیونکہ افغانستان میں حالیہ دہشگردی کے وہ ذمہ دار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :