جماعت اسلامی نے پشاور میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا ،صابراعوان ،بلدیاتی انتخابات کے دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی پشاورکل ضلعی ہیڈکوارٹر نشترآباد چوک میں پریس کانفرنس میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریگی، اجلاس میں فیصلہ

پیر 1 جون 2015 08:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2015ء)جماعت اسلامی ضلع پشاور کے ذمہ داران کا ایک اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر صابرحسین اعوان ہوا۔ اجلاس میں 30مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی نائب امیر ڈاکٹر محمد اقبال خلیل ، سیکرٹری سیاسی اُمور بحراللہ خان ، بیرسٹر جاوید مومند ، ضلعی ترجمان کاشف اعظم ، بیرسٹر عاطف علی ، ٹاؤن امراء اور زونل امراء نے شرکت کی۔

اجلاس میں پشاور میں 30مئی کے بلدیاتی الیکشن میں ہونے والی دھاندلی ، بدنظمی ، انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی مداخلت کا جائزہ لیا گیا۔ ضلعی امیر صابرحسین اعوان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ الیکشن انتظامی لہذا اور شفافیت کے اعتبار سے شرم ناک الیکشن تھے اس الیکشن میں ووٹ کے تقدوس کو حکومتی طاقت کے ذریعے پامال کیا گیا اور صوبائی انتظامیہ کی کھولی مداخلت اس کا ثبوت ہے جس کی میں پرُزور مذمت کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قانونی پہلوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک لیگل کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیاجو الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف تمام شواہد اکھٹے کرکے قانونی راستہ اختیار کریگی۔صوبائی وزراء اور ایم پی ایز کی مداخلت اور الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف یکم جون بروز پیر بوقت 3بجے بمقام جماعت اسلامی کے ضلعی ہیڈکوارٹر نشترآباد چوک میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔اجلاس میں اے این پی کے رہنما ہارون بلور کے اہلیہ پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے حملے کی مذمت کی گئی اور اس کو پختون کلچر اور خواتین کی حرمت کے خلاف قرار دیا