سیاسی ومذہبی جماعتوں نے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مستر دکر دیا‘پارلیمنٹ میں احتجاج کا اعلان ، پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حکو مت کاعوام کیلئے رمضان المبارک کا مہنگائی ”تحفہ “ہے ‘ (ن) لیگ کی حکو مت غر یبوں کا خون نچوڑنے کی پا لیسی پر گامزن ہے ‘حکمران کا پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر نا منی بجٹ ہے ‘حکمران غر یب عوام پر رحم کر یں اور آئے روز غر یبوں پر مہنگائی کے بم بر سانے کی بجائے انکو ریلیف دیا جائے ‘عوام کی بات کر نیوالی (ن) لیگ کی حکو مت عوام سے ناجانے کسی جرم کا انتقام لے رہی ہے‘عمران خان ‘چوہدری محمدسرور ‘ چوہدری شجاعت حسین‘چوہدری پرویز الٰہی‘سردار لطیف خان کھوسہ ‘ اعتزاز احسن ‘سر اج الحق ‘لیاقت بلوچ ‘ مولانا فضل الر حمن ‘شیخ رشید احمد ‘ثروت اعجاز قادری کا پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل

پیر 1 جون 2015 08:41

لاہور/اسلام آباد/کر اچی /پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2015ء) سیاسی ومذہبی جماعتوں نے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حکو مت کاعوام کیلئے رمضان المبارک کا مہنگائی ”تحفہ “قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکو مت غر یبوں کا خون نچوڑنے کی پا لیسی پر گامزن ہے ‘حکمران کا پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر نا منی بجٹ ہے ‘حکمران غر یب عوام پر رحم کر یں اور آئے روز غر یبوں پر مہنگائی کے بم بر سانے کی بجائے انکو ریلیف دیا جائے ‘عوام کی بات کر نیوالی (ن) لیگ کی حکو مت عوام سے ناجانے کسی جرم کا انتقام لے رہی ہے ۔

اتوار کے روز تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان ‘صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور ‘اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی بدتر ین مہنگائی کا سامنا کر نیوالی عوام کیلئے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کا ظالمانہ اقدام ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ہم اسکے خلاف اسمبلی میں شدید احتجاج کر یں گے اور حکو مت کو مجبور کیا جا ئیگا وہ اضافے کو فوری طور پر واپس لیں ۔

(جاری ہے)

(ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے بھی پٹر ولیم مصنوعات میں اضافے کے حکو متی اضافے کو مستر دکرتے ہوئے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اضافے کو فوری واپس لیا جائے اور قوم پر ظالمانہ اقدام کا سلسل ختم کیا جائے ۔ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے رمضان المبارک سے قبل ہی عوام کیلئے مہنگائی کا طوفان آئیگا اور سمجھ نہیں آتی کہ حکمران آئے روز مہنگائی کر کے قوم سے کس جرم کا انتقام لے رہے ہیں ؟پیپلزپارٹی پارلیمنٹ میں اس اضافے کے خلاف شدید احتجاج کر یگی ۔

جے یوآئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن اور تر جمان مولانا امجد خان نے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو حکومت کا ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکو مت فوری طور پر اس اضافے کو واپس لے ورنہ ہم اسکے خلاف عوامی سطح اور پار لیمنٹ میں شدید احتجاج کر یں گے ۔ سنی تحر یک کے سر براہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا نعرہ لگانیوالے حکمرانوں نے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رمضان سے قبل اضافے کر کے اصل میں غر یبوں کو مہنگائی کا تحفہ دیا ہے جو انتہا ئی ظلم ہے وزیر اعظم نوازشر یف کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اس اضافے کوواپس لیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد اور مسلم لیگی لیڈر میاں محمد آصف نے کہا ہے کہ حکو مت کا پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان غر یبوں کیلئے کسی ڈرؤن حملے سے کم نہیں ہے مگر حکمران بے حس ہوچکے ہیں انکو عوام سے کوئی لینا دینا نہیں یہ صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں ۔ جماعت اسلامی کے امیر سر اج الحق اور سیکرٹر ی جنر ل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ رمضان المبار ک سے قبل عوام کیلئے مہنگائی میں کمی کی بجائے حکمرانوں نے اضافہ کر دیا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے حکو متی کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اضافے کو واپس لے ۔