خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پوری قوم نے دھاندلی دیکھ لی،آصف زرداری، الیکشن کمیشن عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف ایکشن لے،شریک چیئرمین پیپلز پارٹی

اتوار 31 مئی 2015 09:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2015ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ پوری قوم نے خیبرپختونخوا میں عمران خان کے دھاندلی کے حربوں کو دیکھ لیا۔

(جاری ہے)

الیکشن سے دو روز قبل پیپلز پارٹی کے سابق وزیر لیاقت شہاب کو گرفتار کیا گیا جو پری پول دھاندلی کا حصہ ہے۔ الیکشن کمیشن عمران خان اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی دھاندلی کے خلاف ایکشن لے۔